Friday, October 21, 2005

اردو- بلاگ ڈاٹ كام كا تعارف

ويسے تو انٹرنيٹ پر بلاگنگ كي بے شمار سائيٹس دستياب ہيں، كچھ سائيٹس پر اردو ميں بھي بلاگنگ كي سہولت دستياب ہے ليكن اُن سائيٹس پر اردو لكھنے كيلئے بہت محنت كرني پڑتي ہے۔ اسي چيز كو مدنظر ركھتے ہوئے دريچہ اردو پورٹل كي ٹيم نے ايك بالكل نئے انداز ميں انٹرنيٹ پر اس وقت موجود اردو كي تمام ويب سائيٹس، ويب پورٹل اور بلاگنگ كي سائيٹس سے منفرد ليكن بلاگنگ كي تقريبا تمام تر فيچرز كے ساتھ (جو رہ گئے ہيں وہ بھي انشاء اللہ جلد شامل كر ديئے جائے گئے) بلاگنگ كي نئي سائيٹ اردو بلاگ ڈاٹ كام كا بی ٹا ورژن پيش كيا ہے۔ اس سائيٹ كو ديكھنے اور استعمال كر نے كے ليے آپ كو كسي بھي قسم كے فونٹ ڈؤان لوڈ يا انسٹال كرنے كي ضرورت نہيں ہے۔ اردو بلاگ ابھي ٹيسٹنگ دورانيہ ميں ہے اس ليے اس ميں كچھ غلطي كا احتمال ہے اگر دوران استعمال آپ كو كسي بھي قسم كي كوئي غلطي محسوس ہو يا آپ كے پاس سروس كو بہتر كرنے كے ليے كوئي رائے ہو تو برائے كرم آپ اس اي ميل ایڈریس پر ای میل كريں۔

0 Comments:

Post a Comment

<< Home